حیدرآباد۔2۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی اینٹی کرپشن بیورو چیف اے کے خان نے
آج کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ بد عنوانی محکمہ مال میں ‘ دوسرے نمبر پر
محکمہ وزارت داخلہ ‘اور تیسرے مقام پر محکمہ پنچایت
راج ہے۔ انہوں نے کہا
کہ ان محکموں میں بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے انٹیلجنس کا قیام عمل میں لایا
جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر سکرٹیریٹ میں بھی بد عنوانی
کے خاتمہ کے لئے دھاوے کئے جا سکتے ہیں۔